بھٹکل:3/ جون (ایس اؤ نیوز )سیکڑوں سال پرانا ایک برگد کا درخت جڑ سمیت اکھڑ کر درخت کے سائے میں موجود گھروں اور زراعت کے لئے استعمال کئے جانے والا پاور ٹیلر پر گرنے کے نتیجے میں لاکھوں روپئے کا نقصان ہونے کا واقعہ سنیچر کو تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت حدود کے سومیا منے علاقے میں پیش آیا ہے۔
نقصان زدہ گھروں اور ٹیلر مالکان کی شناخت بھئیرا سبرائے دیواڑیگا ، دیورایا کوپا دیواڑیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ درخت گھروں پر گرنے سے گھروں کی چھت ، دیواریں زمین بوس ہوگئی ہیں، وہیں معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ واقعہ کی اطلاع پاتے ہی تحصیلدار وی این باڈکر اپنے محکمہ تحصیل کے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن وشنو دیواڑیگا بھی موجود تھے۔ جڑسےاکھڑکر گرنےوالے برگد درخت کو کاٹ کربعد میں الگ کیا گیا۔
